ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے سابق پرنسپال پروفیسر این بی سونور انتقال کرگئے

بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے سابق پرنسپال پروفیسر این بی سونور انتقال کرگئے

Tue, 01 Feb 2022 18:46:56    S.O. News Service

بھٹکل:یکم فروری (ایس اؤ نیوز) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے سابق پرنسپال اورکیمسٹری کے موظف پروفیسر نوراحمد سونور(این بی سونور) 31جنوری 2022بروز پیر کی شام انتقال کرگئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون

پروفیسر این بی سونور قریب 75سال کے تھے ۔ پچھلے چند دنوں سے بیمار ہونےکی وجہ سے منگلوروکےاسپتال میں زیر علاج تھے۔ بروز پیر کو سانس لینےمیں کافی تکلیف ہونے سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور پیر کو ہی ان کا انتقال ہوا اور بعدمغرب ان کے آبائی شہر ہاویری ضلع کے ہانگل میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوی ، دو بیٹیاں اورایک بیٹاہے۔ بھٹکل میں ان کا گھر ساگر روڈ پر واقع ہے۔ ان کے انتقال پر انجمن  حامئی مسلمین بھٹکل کے صدرایڈوکیٹ قاضیا مزمل ، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحٰق شاہ بندری ، عہدیداران ، کالج پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ، اساتذہ ، طلبا  سمیت ان کے سیکڑوں شاگردوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتےہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

پروفیسر این بی سونورکا 1969 میں انجمن ڈگری کالج میں بحیثیت کیمسٹری لکچرر تقرر ہواتھا۔ ستمبر 2000سے دسمبر 2002تک وہ کالج کے پرنسپال رہے اور قریب 34سال تک تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد بحیثیت پروفیسر ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد ساگر روڈ پر اپنے ذاتی مکان میں ہی قیام پذیر تھے۔


Share: